ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غازی آباد: صحافی پر حملے کے 9 ملزمین گرفتار، چوکی انچارج معطل، سی او کریں گے جانچ

غازی آباد: صحافی پر حملے کے 9 ملزمین گرفتار، چوکی انچارج معطل، سی او کریں گے جانچ

Tue, 21 Jul 2020 21:57:55    S.O. News Service

نئی دہلی،21 /جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) غازی آباد میں پولیس نے صحافی وکرم جوشی پر قاتلانہ حملے کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک 9 ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی نے ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پرتاپ وہار کے چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔

غازی آباد کے علاقے وجئے نگر میں صحافی وکرم جوشی پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 307, 34,506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے نامزد ملزم روی اور چھوٹو میں سے دو کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ ان دووں کے سات ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

غازی آباد پولیس نے روی، چھوٹو، موہیت، دلویر، آکاش، یوگیندر، ابھیشیک ہلکا، ابھیشیک موٹا اور شاکر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی ملزمین کی تلاش کے لئے 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس ملزم آکاش بہاری کی تلاش کر رہی ہے۔ جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔صحافی وکرم جوشی کے لواحقین نے پرتاپ وہار چوکی انچارج راگھویندر پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔

اس کے بعد ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی نے انچارج راگھویندر کومعطل کردیا ہے۔کچھ دن پہلے وکرم جوشی نے پولیس اسٹیشن وجے نگر میں شکایت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کچھ لڑکوں نے ان کی بھانجی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اس کی مخالفت بھی انہوں نے کی تھی جس کے نتیجے میں پیر کی شام جب وکرم جوشی کہیں جارہے تھے تو ان شرپسندوں نے آکر اس پر حملہ کیا اور اسے گولی مار دی۔


Share: